امریکی یونیورسٹی میں اسرائیل کیخلاف احتجاج،104طلباءگرفتار

20 اپریل ، 2024

واشنگٹن(آئی این پی)معروف امریکی ریپلیکن رہنما الہان عمر کی بیٹی کو فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے پر کالج انتظامیہ نے معطل کر دیا ہے، جبکہ 104طلبا کو گرفتار بھی کر لیا گیا،تفصیل کے مطابق کولمبیا یونی ورسٹی میں ہونے والےفلسطین کے حق میں احتجاج کی بنا پر برنارڈ کالج کی جانب سے 3طلبا کو معطل کیا گیا ہے۔الہان عمر کی بیٹی اسری ہرسی نے بتایا کہ مجھ سمیت 3طلبا کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر معطل کر دیا گیا ،مزید برآں 100سے زائد طلبا کو گرفتار کیا گیا ، جنہیں قانونی کاروائی کا سامنا پڑ سکتا ہے ۔