میٹا کے واٹس ایپ پر اسرائیل کی غزہ نسل کشی میں ملوث ہونے کا الزام

20 اپریل ، 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)ایک سافٹ ویئر انجینئر اور بلاگر نے میٹا ٹیکنالوجی کمپنی کو چیلنج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر جنگ میں اہداف کی نشاندہی کرنے میں اسرائیلی حکومت کی مدد کرنے کے لیے اپنی واٹس ایپ میسجنگ ایپلی کیشن میں صارفین کا ڈیٹا اسرائیل کے ساتھ شیئر کر رہی ہے۔اپنے بلاگ پر ایک مضمون میں پال بگر نے غزہ کے حملے میں لیوینڈر نامی مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ڈیٹا بیس کے استعمال کے بارے میں اسرائیلی آؤٹ لیٹس 972 پلس میگزین اور لوکل کال کی حالیہ رپورٹ پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ مضمون میں بحث کی گئی ہے کہ اسرائیل ایک ہی واٹس ایپ گروپ میں ہونے کی بنیاد پر لوگوں کو مار رہا ہے۔