ہرنائی( نامہ نگار)صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ضلعی انتظامیہ ہرنائی کو فوری طور پر قومی شاہراہوں کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔ صوبائی وزیر کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد جاوید ڈومکی نے محکمہ بی اینڈار کے افسران اوربھاری مشینری کے ہمراہ ہرنائی کوئٹہ شاہراہ کی بحالی کے لیے زردالوکےمقام پر پہنچ گئےاور ہرنائی کوئٹہ شاہراہ جو گزشتہ سات دنوں سے بارشوں اور ندی نالوں میں سیلابی ریلے آنے کے باعث بند تھی کو مکمل طورپر چھوٹی بڑی گاڑیوں کے لیے بحال کردیا اور ندی نالوں میں پھنسے کوئلہ سے لوڈ ٹرکوں کو زردالوندی سے پار کرالیا۔ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ڈپٹی کمشنر ہرنائی کو ہدایت کی کہ ضلعی ہرنائی کے تمام محکموں کو فعال بناکر عوامی مشکلات حل کرے عوامی مسائل سے غافل کسی بھی آفیسر کو ضلع میں رہنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہاکہ عوام نے اعتماد کرکے بھاری اکثریت سے کامیاب کیاہے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کو سیلاب متاثرہ حفاظتی بندات کادورہ کرنے اور متاثرہ بندات کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کرنے اور سیلاب متاثرہ افراد کے نقصانات کاسروے کرکے رپورٹ ارسال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
کراچی حزب اللہ کے سستے ڈرون اسرائیلی فوج کے لئے بڑا چیلنج، 300 ڈالر فائبر آپٹک ڈرون اسرائیلی دفاع کو چکمہ...
کراچی برطانوی وزیر اعظم کیخلاف بغاوت میں شدت، مزید وزرا مستعفی،80 سے زائد لیبر ارکان پارلیمنٹ نے استعفے کا...
واشنگٹن صدرٹرمپ کی سوشل میڈیا پر طوفانی پوسٹنگ، سازشی بیانات اور میمز کی بھرمار، رات گئے 50سے زائد پوسٹس شیئر...
بیجنگ چین میں امریکا کو زوال پذیر سلطنت کے طور پر دیکھنے کا رجحان، ٹرمپ پالیسیوں سے امریکا کی عالمی ساکھ...
واشنگٹن جے ڈی وینس یا روبیو؟ ٹرمپ کی 2028کے صدارتی ٹکٹ پر گفتگو ، ڈریم ٹیم کے طور پر دونوں رہنماؤں کا ذکر کیا...
کراچی ایپسٹین متاثرین کی پام بیچ واپسی، کانگریسی سماعت میں نئے انکشافات متوقع، متاثرین جرم کے مقام پام بیچ...
اسلام آباد مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے...
کراچی مزیدہنٹا وائرس کیسز کا خدشہ، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا۔وائرس کے طویل انکیوبیشن پیریڈ کے باعث...