کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 خضدار III ، پی بی 22 لسبیلہ اور پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 21 اپریل 2024 کو ہوگی ، جن کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں ۔ حلقہ پی بی 20 خضدار III میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 100 ہے جن میں سے مرد پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 4 ، خواتین پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 3 اور 93 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں ۔ حلقے کے تمام 100 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ۔ حلقے میں پولنگ بوتھ 301 ہیں جن میں سے مرد پولنگ بوتھ کی تعداد 160 اور خواتین پولنگ بوتھ کی تعداد 141 ہے ۔ حلقے میں رجسرٹرڈ ووٹر کی تعداد 93425 ہے جن میں 52777 مرد اور 40648 خواتین ووٹرز ہیں ۔ حلقہ پی بی 22 لسبیلہ میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 129 ہے جن میں سے مرد پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 27، خواتین پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 27 اور 75 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں ۔ حلقے میں 70 نارمل پولنگ اسٹیشنز ، 59 پولنگ اسٹیشنز حساس جبکہ کوئی بھی پولنگ اسٹیشنز انتہائی احساس نہیں ، حلقے میں پولنگ بوتھ 366 ہیں جن میں سے مرد پولنگ بوتھ کی تعداد 200 اور خواتین پولنگ بوتھ کی تعداد 166 ہے ۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد 139068 ہے جن میں سے 76325 مرد ووٹرز اور 26743 خواتین ووٹرز ہیں ۔ حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں ٹوٹل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 125 ہے جن میں سے مرد پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 22، خواتین خواتین پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 22 اور 81 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں۔ حلقے میں 47 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 78 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ۔
کراچی حزب اللہ کے سستے ڈرون اسرائیلی فوج کے لئے بڑا چیلنج، 300 ڈالر فائبر آپٹک ڈرون اسرائیلی دفاع کو چکمہ...
کراچی برطانوی وزیر اعظم کیخلاف بغاوت میں شدت، مزید وزرا مستعفی،80 سے زائد لیبر ارکان پارلیمنٹ نے استعفے کا...
واشنگٹن صدرٹرمپ کی سوشل میڈیا پر طوفانی پوسٹنگ، سازشی بیانات اور میمز کی بھرمار، رات گئے 50سے زائد پوسٹس شیئر...
بیجنگ چین میں امریکا کو زوال پذیر سلطنت کے طور پر دیکھنے کا رجحان، ٹرمپ پالیسیوں سے امریکا کی عالمی ساکھ...
واشنگٹن جے ڈی وینس یا روبیو؟ ٹرمپ کی 2028کے صدارتی ٹکٹ پر گفتگو ، ڈریم ٹیم کے طور پر دونوں رہنماؤں کا ذکر کیا...
کراچی ایپسٹین متاثرین کی پام بیچ واپسی، کانگریسی سماعت میں نئے انکشافات متوقع، متاثرین جرم کے مقام پام بیچ...
اسلام آباد مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے...
کراچی مزیدہنٹا وائرس کیسز کا خدشہ، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا۔وائرس کے طویل انکیوبیشن پیریڈ کے باعث...