بلوچستان کابینہ ریلیف دینے کیلئے صلاحیتوں کوبروئے کارلائے‘نواب مگسی

20 اپریل ، 2024

کوئٹہ(پ ر) سینئر سیاست دان سابق گورنر نواب ذوالفقار مگسی نے بلوچستان کابینہ میں شامل وزراء اور مشیروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں حکومت سازی کا مرحلہ مکمل ہوچکاہے اس لیے اب تمام ارکان کو چاہیے کہ وہ خلوص دل ونیت سے صوبے کی مشکلات میں کمی اور لوگوں کے مسائل کے حل میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے سابق گورنر نے حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والی جانی ومالی نقصان پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت متاثرین کی بحالی کیلئے ٹھوس اقداما ت اٹھائے۔