بلوچستان کابینہ مسائل کے حل پر توجہ دے گی‘ جمعیت نظریاتی

20 اپریل ، 2024

کوئٹہ(پ ر) جمعیت نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی جنرل سیکرٹری مولاناحافظ عبدالاحد کبدانی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مالیات مفتی فداء الرحمٰن صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی صوبائی سیکرٹری مالیات مولاناحافظ عبدالواحد ہاشمی ودیگر نے کہاہے کہ امید ہے کہ صوبائی کابینہ عوام کی توقعات پر پورا اترے گی سابقہ ادوار میں بلوچستان کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے دعوے سن سن کر کان پک چکے ہیںلیکن آج تک بلوچستان پسماندگی کا شکار ہے قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ احساس محرومی، استحصالی اوربے روزگاری سے دورچار ہے رہنمائوں نے کہاکہ صوبے کے 65فیصد علاقے پینے کے صاف پانی اور70فیصد تعلیم سے محروم ہیں تودوسری جانب صنعتیں نہ ہونے سے بے روزگاری کی شرح بھی تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے جس پر صوبائی کابینہ کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔