کوئٹہ(پ ر)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے سلگتے اجتماعی مسائل قوم سے محبت کرنے والی مخلص لوگ حل کرسکتے ہیں۔بلوچستان کاسب سے بڑامسئلہ بدعنوانی،وفاق کی عدم توجہی ونااہلی ہیں بارشوں نے رہی سہی کسرپوری کردی۔بلوچستان کے وسائل ومعدنیات پریہاں کے عوام کا اختیارنہیں۔انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں سے متاثرہ ہونے والے اضلاع کوآفت زدہ قراردیکرٹیکسزویوٹیلٹی بلزمعاف عوام کوریلیف دیاجائے بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کے کواحقین کومعاوضہ دیاجائے۔بدامنی ،ٹارگٹ کلنگ کادوبارہ شروع ہوناسیکورٹی فورسز،اداروں وحکمرانوں کے منہ پرطمانچہ ہیں۔ عوام تاجرسمیت ہرطبقہ عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔ بلوچستان میں انارکی،بدعنوانی ،بدامنی نئی حکومت کیلئے بڑے چیلنجزہیں بجلی کی فراہمی،لوڈشیڈنگ میں کمی،نارواٹیکسزسے بھرے صارفین کوجاری کیے گیے بھاری بلوں میں ریلیف دینے کے بجائے کم آبادی وکم بجلی استعمال کرنے والے بلوچستان کے بجلی صارفین کے خلاف بجلی چوری کے نام پر آپریشن اہل بلوچستان کے خلاف زیادتی ہیں سرسبزبلوچستان بنجر،پرامن خوشحال بلوچستان بدامنی کاشکارہیں مگرحکمرانوں مقتدرقوتوں نے ان مسائل کوحل کرنے سے منہ موڑلیاہے جولحمہ فکریہ ہیں جماعت اسلامی عوامی اجتماعی مسائل کے حل،ظلم وزیادتی کے خلاف ہرفورم پرآوازبلندکریگی۔
راولپنڈی سرجری کے بعدڈاکٹروں نےاڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی آنکھ کا معائنہ کیا،جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹر...
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچی بھائی کے عطیہ اسٹیم سیلز سے مریض ایچ آئی وی سے نجات پانیوالا پہلا شخص بن گیا۔ بھائی کے نایاب جینیاتی...
ویٹیکن سٹی پوپ لیو چہاردہم کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کے بیانات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے...
کراچی ایران کا ’مچھر بیڑا‘ آبنائے ہرمز میں اب بھی مؤثر ہتھیار ہے، یہ کشتیاں اچانک حملے، میزائل اور ڈرون...
اسلام ا ٓبا د بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور واپڈا کے گریڈ 17تا 22 ملازمین کے گھروں کی فری بجلی ختم کردی گئی۔ ان...
کراچی آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کے اہلکاروں کو خوراک کی کمی ، واشنگٹن کی تردید، امریکی جہازوں پر خوراک...
واشنگٹن ایران کے ساتھ جاری جنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بڑی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے: معیشت۔ سات...