اسلام آباد(پ ر)چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و ریسورسز سینیٹر محمد عبدالقادر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب اربوں ڈالر کے ریکوڈک منصوبے میں حصص خریدنے کےلئے تیار ہے اورممکنہ طورپر وہ ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا۔ اس حوالے سے رسمی ڈیل موجودہ مالی سال میں متوقع ہےلیکن یہ اسی وقت ہوگا جب خلیجی تعاون کونسل کے ممالک سے فری ٹریڈ ایگریمنٹ طے پاجائے گا جس میں باہمی سرمایہ کاری کا معاہدہ بھی ہوگا اور غالباً اس موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور بیرک گولڈ کے بارے میں توقع ہے کہ یہ برابر برابر لیکن اقلیتی حصص سعودی عرب کے بڑے گروپ کو بیچیں گے اور یہ حصص 10 سے 30 فیصد کے درمیان ہوں گے۔ یہ توقع کی جارہی ہے کہ دونوں فریقین سعودی عرب کو برابر برابر شیئر فروخت کریں گے تاکہ ریکوڈک کے پراجیکٹ میں حکومت پاکستان اور بیرک گولڈ دونوں کے حصص کی تعداد برابر رہے۔
نیو جرسی امریکا میں ڈارک ویب کے ذریعے مبینہ منشیات اسمگلنگ پر دو پاکستانیوں اور ایک بھارتی شخص پر فرد جرم...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے فضلے سے توانائی کی پیداوار کے حوالے سے ٹاسک فورس کی تشکیل کی منظوری دے دی...
ریاض اتحادی فوج کی مشترکہ کمانڈ کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے تمام یمنی فریقین اور اتحادی افواج...
کراچی ملکی زر مبادلہ میں اضافے کا رحجان برقرار، ایک ہفتے میں مزید ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک...
اسلام آ بادکس کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو ہزار...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہ اشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...
بیجنگ — امریکی صدر ٹرمپ چین کے دورے پر روانہ ہوئے تو انہیں توقع تھی کہ چینی صدرانہیں گلے ملیں گے اور اس کا...
اسلام آباد آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی طرف سے جمعرات کو مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4، زمین سے لانچ کیے جانے والے...