سوراب:گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا،خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد زخمی

20 اپریل ، 2024

سوراب(نامہ نگار)کلی زیرینہ رودینی میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق کلی رودینی زیرینہ میں مرحوم خیرجان دہوار کے گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا جس سے خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد وسیع اللہ دہوار مسماۃ( ر)،مسماۃ( س)،مسماۃ( آ)،اور مسماُۃ( ز) زخمی ہوگئے ہیں۔جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو سوراب پہنچادیاگیا جہاں انھیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کےلیے کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔