نیو یارک (آئی این پی ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کو مکمل ریاست کی رکنیت دینے کی درخواست پر امریکا نے ویٹو کردی۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق سلامتی کونسل کے 12 ارکان نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کی حمایت کیبرطانیہ اور سوئٹزر لینڈ نے قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ امریکا نے درخواست کو ویٹو کردیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکا کی جانب سے درخواست ویٹو کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اقدام غیر منصفانہ اور غیر اخلاقی قرار دیا۔ حماس نے بھی امریکی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امریکا کے اس اقدام سے متعلق پہلے سے خدشہ تھا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ نے ویٹو کرنے کے امریکی اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج سلامتی کونسل میں تجویز مسترد کردی گئی۔ قرار داد کا مسودہ پیش کرنے والے کونسل کے رکن ملک الجزائر کے اقوام متحدہ میں سفیر امر بیندجمہ نے کہا کہ فلسطین کی رکنیت کی سفارش کی بھرپور حمایت سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلسطینیوں کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن ہونا چاہیے۔
راولپنڈی سرجری کے بعدڈاکٹروں نےاڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی آنکھ کا معائنہ کیا،جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹر...
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچی بھائی کے عطیہ اسٹیم سیلز سے مریض ایچ آئی وی سے نجات پانیوالا پہلا شخص بن گیا۔ بھائی کے نایاب جینیاتی...
ویٹیکن سٹی پوپ لیو چہاردہم کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کے بیانات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے...
کراچی ایران کا ’مچھر بیڑا‘ آبنائے ہرمز میں اب بھی مؤثر ہتھیار ہے، یہ کشتیاں اچانک حملے، میزائل اور ڈرون...
اسلام ا ٓبا د بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور واپڈا کے گریڈ 17تا 22 ملازمین کے گھروں کی فری بجلی ختم کردی گئی۔ ان...
کراچی آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کے اہلکاروں کو خوراک کی کمی ، واشنگٹن کی تردید، امریکی جہازوں پر خوراک...
واشنگٹن ایران کے ساتھ جاری جنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بڑی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے: معیشت۔ سات...