جوڈیشل مجسٹریٹ کی گاڑی چرانے والے دو راہزن گرفتار

20 اپریل ، 2024

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) یارو لیویز نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد کوئٹہ سے جوڈیشل مجسٹریٹ کی گاڑی چرانے والے دو راہزنوں کو گرفتار کر کےگاڑی قبضے میں لےلی ۔ لیویز کے مطابق ائیر پورٹ کے علاقے چلتن ہائوسنگ اسیکم میں رہائشی پذیر جوڈیشل مجسٹریٹ بشیر بازئی کی گاڑی گزشتہ شب نامعلوم افراد چرا کر فرار ہو گئے پولیس کو بروقت اطلاع ملنے پر ائیرپورٹ پولیس اور کچلاک پولیس نے ناکہ بندی کر دی اسی دوران راہزن ناکہ توڑ کر پشین کی جانب فرار ہونے لگے پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے یارو لیویز کو آگاہ کیا جس پر لیویز چیک پوسٹ یارو میں تعینات لیویز اہلکاروں نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا راہزن لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگے لیویز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ایک راہزن نعمان کو زخمی حالت میں جبکہ ساتھی عامر کو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔