کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے انصار الاسلام کا دوسونفری دستہ پشین پہنچ گیا، عوامی قافلہ آج روانہ ہوگا ۔ جے یوآئی ضلع کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق آج جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام پشین میں منعقدہ جلسہ بعنوان عوامی اسمبلی کی سیکورٹی کے لیے دوسونفری پر مشتمل دستہ ضلعی سالار حافظ سید سعداللہ آغا کی قیادت میں روانہ ہوا ۔ جبکہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے یونٹوں اور تحصیلوں پر مشتمل کارکنوں اور عوامی قافلہ آج ساڑھے دس بجے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق کی قیادت میں بلیلی کسٹم سے روانہ ہوگا ۔ اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبد الرحمن رفیق کے حکم پر تمام ماتحت یونٹوں اور تحصیلوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام بمورخہ 20اپریل بروز ہفتہ بمقام تاج لالا اسپورٹس اسٹیڈیم پشین میں منعقدہ اجتماع بعنوان عوامی اسمبلی میں پھر شرکت کے لیے کل ساڑھے دس (10:30)بجے بلیلی کسٹم بائی پاس پہنچ کر بڑے قافلے کی شکل میں براستہ کچلاک روانہ ہوجائیں ۔ ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ نے تمام شرکت کرنے والوں سے وقت کی پابندی کی استدعا کی ہے۔
راولپنڈی سرجری کے بعدڈاکٹروں نےاڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی آنکھ کا معائنہ کیا،جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹر...
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچی بھائی کے عطیہ اسٹیم سیلز سے مریض ایچ آئی وی سے نجات پانیوالا پہلا شخص بن گیا۔ بھائی کے نایاب جینیاتی...
ویٹیکن سٹی پوپ لیو چہاردہم کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کے بیانات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے...
کراچی ایران کا ’مچھر بیڑا‘ آبنائے ہرمز میں اب بھی مؤثر ہتھیار ہے، یہ کشتیاں اچانک حملے، میزائل اور ڈرون...
اسلام ا ٓبا د بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور واپڈا کے گریڈ 17تا 22 ملازمین کے گھروں کی فری بجلی ختم کردی گئی۔ ان...
کراچی آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کے اہلکاروں کو خوراک کی کمی ، واشنگٹن کی تردید، امریکی جہازوں پر خوراک...
واشنگٹن ایران کے ساتھ جاری جنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بڑی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے: معیشت۔ سات...