کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر خضدار ضمنی انتخابات سے قبل ہی دھاندلی کیلئے راہ ہموار کر رہے ہیں جو کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی ریٹرننگ آفیسر ہونے کے ناطے انہیں غیر جانبدار کردار ادا کرنا چاہئے وڈھ کی مخدوش صورتحال سے آج تک تمام تر سازشوں میں موصوف برابر کے شریک ہیں چیف الیکشن کمشنر کو حالات سے آگاہ کر دیا گیا ہے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور صوبائی الیکشن کمشنر پولنگ اسکیم کو شفاف بناتے ہوئے جانبدار ریٹرننگ آفیسر کی تبدیلی کو یقینی بنائیں بی این پی اور جمعیت کے آج کے عظیم الشان جلسہ نے انتخابات سے قبل ہی نتیجہ بی این پی کے امیدوار کے حق میں دیدیا ہے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی گئی تو تمام تر حالات کے خرابی کی ذمہ داری مرکزی و صوبائی حکومتوں اور جانبدار ڈپٹی کمشنر پر عائد ہوگی انہوں نے کہا کہ آج ملک اور صوبے کی قد آور سیاسی شخصیت بی این پی کے سربراہ ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنے پر بیٹھے ہیں مگر حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے جو قابل افسوس ہے۔21اپریل کے ضمنی انتخابات میں پی بی 20پر 8فروری کی تاریخ کو دہرانے اور ایک ایسے شخص کو کامیاب کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے کردار و عمل سے ملک و بلوچستان کا ہر ذی شعور بخوبی واقف ہے۔
کراچی حزب اللہ کے سستے ڈرون اسرائیلی فوج کے لئے بڑا چیلنج، 300 ڈالر فائبر آپٹک ڈرون اسرائیلی دفاع کو چکمہ...
کراچی برطانوی وزیر اعظم کیخلاف بغاوت میں شدت، مزید وزرا مستعفی،80 سے زائد لیبر ارکان پارلیمنٹ نے استعفے کا...
واشنگٹن صدرٹرمپ کی سوشل میڈیا پر طوفانی پوسٹنگ، سازشی بیانات اور میمز کی بھرمار، رات گئے 50سے زائد پوسٹس شیئر...
بیجنگ چین میں امریکا کو زوال پذیر سلطنت کے طور پر دیکھنے کا رجحان، ٹرمپ پالیسیوں سے امریکا کی عالمی ساکھ...
واشنگٹن جے ڈی وینس یا روبیو؟ ٹرمپ کی 2028کے صدارتی ٹکٹ پر گفتگو ، ڈریم ٹیم کے طور پر دونوں رہنماؤں کا ذکر کیا...
کراچی ایپسٹین متاثرین کی پام بیچ واپسی، کانگریسی سماعت میں نئے انکشافات متوقع، متاثرین جرم کے مقام پام بیچ...
اسلام آباد مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے...
کراچی مزیدہنٹا وائرس کیسز کا خدشہ، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا۔وائرس کے طویل انکیوبیشن پیریڈ کے باعث...