قلعہ عبداللہ ( پ ر) تحریک انصاف ضلع قلعہ عبداللہ پی بی 50کے امیدوار ذاکر خان ترین پشتونخواملی عوامی پارٹی کے امیدوار میروائس خان اچکزئی کے حق میں دستبردار ہوگئے، اس موقع پر پشتونخوامیپ کے سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال ، صوبائی صدر عبدالقہار ودان ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سردار امجد ترین ، نعمت خان ودیگر صوبائی وضلعی رہنماء بھی موجود تھے ۔ ذاکر خان ترین نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اتحادی جماعت پشتونخوامیپ کے امیدوار کے حق میں وہ اپنے قائد عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے اپنے تمام ووٹرز اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ووٹ میروائس خان اچکزئی کے حق میں استعمال کرتے ہوئے ان کے انتخابی نشان درخت پر مہر لگائیں ۔ اس موقع پر عبدالرحیم زیارتوال ، عبدالقہار ودان اور سردار امجد ترین نے پی ٹی آئی کے بانی اور پی بی 50کے امیدوار ذاکر خان ترین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج عوام بدترین مشکلات سے دوچار ہیں بدقسمتی سے کچھ سیاسی لوگ سورج کو انگلی سے چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔ پشتونخوامیپ آج ملک میں ایک ایسے اتحاد کا حصہ ہے جو ملک کے آئین کو تحفظ دینے نکلی ہے اور اس میں دیگر سیاسی جمہوری جماعتیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہر ادارہ اپنے آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے اور سیاست میں مداخلت سے گریز کرے ۔ انہوں نے کہا کہ 8فروری کے انتخابات میں فارم 47کے ذریعے پارٹی کی جیتی ہوئی نشستوں کو چھینا گیا ۔
نیو جرسی امریکا میں ڈارک ویب کے ذریعے مبینہ منشیات اسمگلنگ پر دو پاکستانیوں اور ایک بھارتی شخص پر فرد جرم...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے فضلے سے توانائی کی پیداوار کے حوالے سے ٹاسک فورس کی تشکیل کی منظوری دے دی...
ریاض اتحادی فوج کی مشترکہ کمانڈ کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے تمام یمنی فریقین اور اتحادی افواج...
کراچی ملکی زر مبادلہ میں اضافے کا رحجان برقرار، ایک ہفتے میں مزید ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک...
اسلام آ بادکس کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو ہزار...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہ اشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...
بیجنگ — امریکی صدر ٹرمپ چین کے دورے پر روانہ ہوئے تو انہیں توقع تھی کہ چینی صدرانہیں گلے ملیں گے اور اس کا...
اسلام آباد آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی طرف سے جمعرات کو مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4، زمین سے لانچ کیے جانے والے...