کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی و صوبائی رہنمائوں نے کہا ہے کہ مرکزی قیادت کی ہدایت پر پی ٹی آئی بلوچستان 21 اپریل کے ضمنی انتخاب میں پی بی 50 اور پی بی 51 پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی ،بانی پی ٹی آئی اور سیکرٹری جنرل کی ہدایات اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی یا پشتونخوامیپ کی بجائے کسی دوسری پارٹی کے امیدوار کی حمایت یا سپورٹ کرنا غیرآئینی ہے ایسا کرنے والوں کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں اوران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ یہ بات مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار خادم حسین وردگ ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ملک فیصل دہوار ، صوبائی جنرل سیکرٹری جہانگیر رند ، قلعہ عبداللہ کے صدر ہارون کاکڑ و دیگر نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں ان لوگوں کے لئے کوئی جگہ نہیں جو بانی پی ٹی آئی کے نظریہ ، وژن اور جدوجہد کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال اور قربان کریں ایسے چند افراد جو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کریں ان کی مذمت کرتے ہیں کارکن منفی پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں اور پارٹی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کریں ۔ مرکزی قیادت کی ہدایت پر پارٹی کے صوبائی صدر دائود شاہ کاکڑ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو پشتونخوا میپ کے امیدواروں کے حق میں دستبردار کراچکے ہیں جس کے بعد پی بی 50 اور 51 پر پشتونخوا میپ کے امیدواروں میر وائس اچکزئی اور اباسین اچکزئی کی کامیابی کے لئے پشتونخوامیپ کے شانہ بشانہ ہوں گے۔
کراچی حزب اللہ کے سستے ڈرون اسرائیلی فوج کے لئے بڑا چیلنج، 300 ڈالر فائبر آپٹک ڈرون اسرائیلی دفاع کو چکمہ...
کراچی برطانوی وزیر اعظم کیخلاف بغاوت میں شدت، مزید وزرا مستعفی،80 سے زائد لیبر ارکان پارلیمنٹ نے استعفے کا...
واشنگٹن صدرٹرمپ کی سوشل میڈیا پر طوفانی پوسٹنگ، سازشی بیانات اور میمز کی بھرمار، رات گئے 50سے زائد پوسٹس شیئر...
بیجنگ چین میں امریکا کو زوال پذیر سلطنت کے طور پر دیکھنے کا رجحان، ٹرمپ پالیسیوں سے امریکا کی عالمی ساکھ...
واشنگٹن جے ڈی وینس یا روبیو؟ ٹرمپ کی 2028کے صدارتی ٹکٹ پر گفتگو ، ڈریم ٹیم کے طور پر دونوں رہنماؤں کا ذکر کیا...
کراچی ایپسٹین متاثرین کی پام بیچ واپسی، کانگریسی سماعت میں نئے انکشافات متوقع، متاثرین جرم کے مقام پام بیچ...
اسلام آباد مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے...
کراچی مزیدہنٹا وائرس کیسز کا خدشہ، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا۔وائرس کے طویل انکیوبیشن پیریڈ کے باعث...