PTIوالے اڈیالہ سے ملک دشمنی کی گائیڈ لائن لے رہےہیں،عطاءتارڑ

20 اپریل ، 2024

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اڈیالہ سے ملک دشمنی کی گائیڈ لائن لے رہے ہیں، کسی کو پاکستان پر تنقید اور خارجہ پالیسی پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خارجہ پالیسی کے ساتھ کھیلنا عمران خان کاوتیرہ رہا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ جب بھی دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کے دورہ پر وفود آتے ہیں یا سرمایہ کاری کے حوالہ سے کوئی عندیہ دیا جاتا ہے تو اپوزیشن کی جانب سے مختلف قسم کے بیانات سامنے آتے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے ایک فاضل رکن کی طرف سے ایک بیان دیا جاتا ہے اور اس کے بعد ان کی اپنی ہی پارٹی اس کی تردید کرتی ہے۔پی ٹی آئی نے پہلے بھی امریکی سازش کا بیانیہ گھڑا اورکہاکہ ہم کوئی غلام ہیں‘ اس کے بعد اسی بیانیہ پر انہوں نے یو ٹرن لیا۔ پاکستان کے دوست ممالک کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔