کوئٹہ ( نسیم حمید یوسف زئی /اسٹاف رپورٹر)بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں کرپشن اور بدعنوانی کی تحقیقات میں مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے شیخ زید ٗ سول ہسپتال اور ٹراما سنٹرز میں مشینری کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ دوسری جانب بی ایم سی ہسپتال کریشن میں ملوث افراد نے بچائو کیلئے بااثر شخصیات سے رابطے شروع کر دئیے ،ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر اینٹی کرپشن نے سی ٹی اسکین مشین اور کورونا میں فراہم کئے جانے والے درجنوں وینٹی لیٹرز کے قیمتی پرزے غائب کر دئیے گئے جبکہ کروڑوں روپے مالیت کی زائد المیعاد ادویات اسٹورز اور گودام میں موجودہونے کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں کرپشن اور بدعنوانی کی ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آنے بعد اعلیٰ حکام کی منظوری پر اینٹی کرپشن ٹیم نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے شیخ زید ہسپتال ٗ سول ہسپتال اور ٹراما سنٹر مشینری کے حوالےسے بھی ریکارڈ طلب کر لیا ہے ذرائع نے بتایا کہ مشینری کے پرزہ جات کی چوری میں اہم شخصیات اور ہسپتال میں موجود مافیا کے ملوث ہونے کے بھی شواہد ملے ہیں جنہوں نے پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالک کی ملی بھگت سے سرکاری ہسپتالوں کی مشینریز کے پرزہ جات غائب کئے جس سے پرائیویٹ ہسپتالوں کو فائدہ پہنچا۔
نیو جرسی امریکا میں ڈارک ویب کے ذریعے مبینہ منشیات اسمگلنگ پر دو پاکستانیوں اور ایک بھارتی شخص پر فرد جرم...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے فضلے سے توانائی کی پیداوار کے حوالے سے ٹاسک فورس کی تشکیل کی منظوری دے دی...
ریاض اتحادی فوج کی مشترکہ کمانڈ کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے تمام یمنی فریقین اور اتحادی افواج...
کراچی ملکی زر مبادلہ میں اضافے کا رحجان برقرار، ایک ہفتے میں مزید ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک...
اسلام آ بادکس کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو ہزار...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہ اشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...
بیجنگ — امریکی صدر ٹرمپ چین کے دورے پر روانہ ہوئے تو انہیں توقع تھی کہ چینی صدرانہیں گلے ملیں گے اور اس کا...
اسلام آباد آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی طرف سے جمعرات کو مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4، زمین سے لانچ کیے جانے والے...