کوئٹہ ( آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے نئے صوبائی وزرا کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھانے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی سربراہی اتحادی حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے اہم کردارادا کرے گی، امید ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں امن وامان کے قیام ،معیشت کی بہتری ،عوام کو روزگار کے مواقع ،زراعت کی بہتری کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے بلوچستان کی نئی کابینہ میں شامل پاکستان مسلم لیگ(ن)،اتحادی جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی وزرا کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھانے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کااظہار کیاہے کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی سربراہی میں صوبائی حکومت صوبے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں امن وامان کے قیام کیلئے جدوجہد کرینگے کسی بھی علاقے میں معاشی صورتحال کیلئے بہتری کیلئے امان وامان اہم ہے اور صوبائی حکومت کی امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہونی چاہیے ،انہوں نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی جس طرح پہلے دنوں میں متحرک رہے ہیں امید ہے کہ وہ آئندہ بھی متحرک ہوکر اپنا کردارادا کرینگے۔
راولپنڈی سرجری کے بعدڈاکٹروں نےاڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی آنکھ کا معائنہ کیا،جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹر...
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچی بھائی کے عطیہ اسٹیم سیلز سے مریض ایچ آئی وی سے نجات پانیوالا پہلا شخص بن گیا۔ بھائی کے نایاب جینیاتی...
ویٹیکن سٹی پوپ لیو چہاردہم کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کے بیانات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے...
کراچی ایران کا ’مچھر بیڑا‘ آبنائے ہرمز میں اب بھی مؤثر ہتھیار ہے، یہ کشتیاں اچانک حملے، میزائل اور ڈرون...
اسلام ا ٓبا د بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور واپڈا کے گریڈ 17تا 22 ملازمین کے گھروں کی فری بجلی ختم کردی گئی۔ ان...
کراچی آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کے اہلکاروں کو خوراک کی کمی ، واشنگٹن کی تردید، امریکی جہازوں پر خوراک...
واشنگٹن ایران کے ساتھ جاری جنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بڑی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے: معیشت۔ سات...