کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں حالیہ طوفانی بارشوں ، ژالہ باری ، ندی نالوں میں طغیانی کے باعث جنوبی پشتونخوا کے مختلف اضلاع میں ہونیوالے جانی ومالی نقصانات پر دُکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت، پی ڈی ایم اے ودیگر متعلقہ محکموں کی ناقص کارکردگی، نااہلی کی مذمت کی گئی ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کی وجہ سے پہنچنے والے جانی ومالی نقصانات کا ازالہ کیا جائے، پہلے سے ہی غربت بیروزگاری لاچارگی سے دوچار جنوبی پشتونخوا کے عوام تباہ حال تھے رہی سہی کسر قدرتی آفات طوفانی بارشوں اور ژالہ باری نے پوری کردی ۔ محکمہ ڈیزائسٹر مینجمنٹ ہنگامی بنیادوں پر عوام کی سروے کرکے لوگوں کو امداد پہنچائے ۔ انسانی بنیادوں پر مخیر حضرات بھی متاثرہ عوام کے ساتھ اپنی مدد آپ کے تحت دُکھ درد میں شراکت داری اختیار کرتے ہوئے مجبور ولاچار سفید پوشوں کے ساتھ امداد کریں۔ بیان میں کہا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں ہونیوالی پیش گوئیوں سے پہلے ہی پلان مرتب کیا جاتا تاکہ زیادہ سے زیادہ نقصانات سے انسانی جانوں ، عوامی املاک ، مال مویشیوں ، سڑکوں ، کمزور اور ناقص تعمیرات اور چھوٹے بڑے ڈیمز ،چک ڈیمز کو محفوظ کیا جاتا ۔ تمام محکمے ہنگامی بنیادوں پر اپنی افرادی قوت اور مشینری کو استعمال میں لاتے ہوئے تمام آفت زدہ علاقوں کے دورے کرکے وہاں نقصانات کا تخمینہ لگائے اور فی الفور نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور ساتھ ہی تمام بند شاہراہوں کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ حکومتی سطح پر ہونیوالے اقدامات ناکافی اور ناقابل اطمینان ہیں کیونکہ حکومت عوامی نقصانات اور آفات کو پس پشت ڈال کرفوٹو سیشن کی حد تک محدود کارروائیوں میں مصروف ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت وزارتوں ، مراعاتوں کی بندر بانٹ میں لگی ہوئی ہے ان کا عوام سے کوئی سروکار نہیں وہ خود کرپشن کمیشن اور عوامی حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈال کر اسمبلی میں پہنچے ہیں اور عوام کے حقیقی نمائندے نہیں جس وجہ سے ان کی عوام سے ہمدردی نہیں ۔بیان میں کہا گیا کہ صوبے میں کام کرنیوالی سرکاری وغیر سرکاری فلاحی ادارے اس گھمبیر صورتحال میں عوامی مدد وتعاون کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائیں تاکہ ان آفت زدہ عوام کو ریلیف دیا جاسکے ۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ کوئٹہ ، پشین ، قلعہ عبداللہ ، چمن ، ہرنائی ، زیارت ، سبی ، ژوب ،شیرانی ، موسیٰ خیل ، لورالائی ، بارکھان ، قلعہ سیف اللہ کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور ان اضلاع میں حکومت، پی ڈی ایم اے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں اور بالخصوص محکمہ ایریگشن اپنے انجینئرز ودیگر سٹاف کے ہمراہ ڈیمز کا معائنہ کرے اور اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائے ۔درایں اثناء پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ ضلع قلعہ عبداللہ کے تحصیل دوبندی میں حالیہ بارشوں ، ندی نالوں میں طغیانی کے باعث مختلف علاقوں کرتو، احسنہ ، زیمل ، دوبندی کے راستے بند ہیں جس کے باعث نہ صرف مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بلکہ کل21اپریل کو ضلع قلعہ عبداللہ میں ری الیکشن بھی ہونے جارہی ہے جس کے باعث الیکشن کے روز بھی ووٹرز کو ووٹ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا رہےگا۔ بیان میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت ، ضلعی انتظامیہ ،پی ڈی ایم اے ہنگامی بنیادوں پرمذکورہ بالا علاقوں سمیت تمام بند راستوں کی بحالی کیلئے مشینری ودیگر وسائل کو بروئے کار لائیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی طرح چمن کے کوژک کے مقام پر راستہ بند ہے اور ضلع ہرنائی کہ نہ صرف صوبے بلکہ پنجاب سے ملنے والے شاہراہ بھی حالیہ طوفانی بارشوں کےباعث بند ہوچکی ہیں بلکہ ریلوے کی جانب سے ٹرین بھی روک دی گئی ہے ۔لہذا ذرائع آمد ورفت کو بحال کرنے کےلیے اقدامات کیے جائیں۔
راولپنڈی سرجری کے بعدڈاکٹروں نےاڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی آنکھ کا معائنہ کیا،جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹر...
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچی بھائی کے عطیہ اسٹیم سیلز سے مریض ایچ آئی وی سے نجات پانیوالا پہلا شخص بن گیا۔ بھائی کے نایاب جینیاتی...
ویٹیکن سٹی پوپ لیو چہاردہم کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کے بیانات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے...
کراچی ایران کا ’مچھر بیڑا‘ آبنائے ہرمز میں اب بھی مؤثر ہتھیار ہے، یہ کشتیاں اچانک حملے، میزائل اور ڈرون...
اسلام ا ٓبا د بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور واپڈا کے گریڈ 17تا 22 ملازمین کے گھروں کی فری بجلی ختم کردی گئی۔ ان...
کراچی آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کے اہلکاروں کو خوراک کی کمی ، واشنگٹن کی تردید، امریکی جہازوں پر خوراک...
واشنگٹن ایران کے ساتھ جاری جنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بڑی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے: معیشت۔ سات...