مانگا منڈی ، گارڈن ٹائون ، ماڈل ٹائون اور اچھرہ میں لاکھوں کے ڈاکے

20 اپریل ، 2024

لاہور(کرائم رپورٹرسے) ڈاکوئوں نے مانگا منڈی میں الطاف سے 2لاکھ 95ہزار و زیورات،ہڈیارہ میں احمدسے2لاکھ 50ہزار و زیورات،گا رڈن ٹا ئو ن میں ندیم سے1لا کھ 40ہزار ،ما ڈل ٹا ئو ن میں سلیمان سے1لا کھ 20ہز ار ،گلشن اقبا ل میں حافظ اکمل سے 1لاکھ 10ہزار ،گوالمنڈی میں خالد سے90ہز ار روپے ، اچھر ہ میں اعجاز سے40ہزار ، نصیر آ با د میں صد یق سے45ہزار ،با دامی با غ سے وقاص سے 42ہزار ورقائداعظم انڈسٹریل ایر یا میں محمو د سے 30ہزار اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ غا زی آ با د سے ناصر،نشتر کا لو نی سےاجمل اور سند ر سے ماجد نذیر کی گاڑیاں اورمصر ی شا ہ سےناصر بشیر،شا د با غ سے ابراہیم ،نو لکھا سے سخاوت علی کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئے۔