کشمیر اورغزہ میں دنیا کو ظلم نظرنہیں آرہا،مولاناامجدخان

20 اپریل ، 2024

لاہور (نمائندہ خصوصی)جے یو آئی کے رہنما مولانا محمد امجد خان نے جامعہ رحمانیہ میں جمعہ کے اجتماع اور ہاشم تہامی ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ کشمیر اور غزہ میں دنیا کو مظلوموں کا گرتا خون اور چیخیں سنائی نہیں دے ر ہی ہیں۔مسلم حکمران خواب غفلت میں پڑے ہوئے ہیں ۔