ایران نے ثابت کیا کہ ہتھیارسے زیادہغیرت کی ضرورت ہوتی ہے،علی اکبرکاظمی

20 اپریل ، 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر) ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ ایران نے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیکر ثابت کیا ہے کہ دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے ہتھیار سے زیادہ غیرت کی ضرورت ہوتی ہے اور غیرت برادر اسلامی ہمسایہ ملک ایران میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب عالم اسلام مظلوم فلسطینیوں کے معاملےپر خاموش تماشائی بنا ہوا تھا ۔ علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت محب وطن اور بہادر ہے۔