وطن عزیز میں ایک بار پھر دہشت گردی کی نئی لہر ایسے وقت ابھر رہی ہے جب معیشت کی بحالی کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور ملکی معیشت درست سمت پر چل پڑی ہے۔ دہشت گردی میں ہمارے 80ہزار سے زیادہ شہریوں بشمول سکیورٹی اہلکاروں کی شہادتیں ہو چکی ہیں۔ ہماری معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان الگ سے ہو چکا ہے اس سے قبل دہشت گردی کا ایک نیا سلسلہ عین اس وقت شروع ہوا تھا جب سیاسی اور ادارہ جاتی اتفاق رائے سے ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ ہوا تھا۔ بطور خاص سکیورٹی اداروں کے ارکان ،تنصیبات ، سیاسی و دینی شخصیات اور انتخابی امیدواروں کو نشانہ بنایا گیا۔ اب جبکہ ملک میں امن و امان اور خوشحالی کے راستے ہموار ہونے کے قوی امکانات پیدا ہو گئے ہیں، ارض وطن کے دشمنوں اور بدخواہوں کی جانب سے ترقی کے اس سفر کو روکنے کیلئے خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو بھی نشانے پر لیا جانے لگا ہے جس کی تازہ مثال ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن سگو میں کسٹم کے پانچ اہلکاروں سمیت 7افراد کی شہادت ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ، کسٹم پشاور کے اہلکار آپریشن میں مصروف تھے کہ جھاڑیوں میں چھپے دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملہ آوروں کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی جو فرار ہو گئے۔ چیئرمین ایف بی آر ، ممبر کسٹمز (آپریشنز) کے تمام پاکستان کسٹمر سروس کے افسران نے شہدا کو خراج عقیدت اور ان کے خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ شہدا کی ملک کیلئے قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دہشت گرد کون تھے کہاں سے آئے کہاں قیام پذیر ہوئے کہاں سے فنڈنگ ہوئی ہے ان تمام عوامل کا ٹھوس بنیادوں پر کھوج لگایا جانا ضروری ہے اور اس حوالے سے ہمارے سکیورٹی اداروں میں کسی قسم کی کمزوریوں کی نشاندہی ہوتی ہے تو سب سے پہلے اس کا سدباب ہونا چاہئے۔
اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998
مزید خبریں
-
بڑھا دیتی ہے جو مہنگائی کچھ اوروہ سالانہ مصیبت آپڑی ہےبجٹ کی آمد آمد ہے خدایا! ’’قیامت کی گھڑی سر پر کھڑی...
-
ورلڈ کپ……اقبال خورشیدفٹ بال ورلڈ کپ کا طلسم کیا ہے؟ میں نے گارسیا مارکیز سے پوچھا۔نوبیل انعام یافتہ ادیب نے...
-
کسی بھی ملک کی معیشت کے بارے میں سب سے اہم رائےوہ نہیں ہوتی جو حکومتیں اپنے بارے میں خوددیتی ہیں بلکہ وہ ہوتی...
-
شمشال میں عید ہر سال اسی عقیدت، محبت، سادگی اور اشتراک عمل کے جذبے سے منائی جاتی ہوگی جس کے ساتھ اس برس منائی...
-
دنیا کی سب سے بڑی سچائیاں ہمیشہ بلند آواز میں نہیں بولتیں۔ بعض اوقات وہ خاموشی سے زمین پر رینگتی ہیں اور...
-
علامہ اقبال نے شکوہ لکھا بہت اعتراضات ہوئے پھر جواب شکوہ لکھا۔ مگر نوجوانی کی شاعری میں وجود زن اچھا اسلئے...
-
ایران اور امریکہ جنگ کے شعلے پھر سے بھڑک اٹھے ہیں، صدر ٹرمپ کی زبان ایک مرتبہ پھر لاوا اُگل رہی ہے اس سے پہلے...
-
اس دنیا میں ہر کام کرنے کا ایک طریقہ ہے ۔ ایک بستر پہ پڑا ، کمزور ٹانگوں والا آدمی اگر کسی موٹیویشنل اسپیکر...