آرمی چیف سے سعودی معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ کی ملاقات

20 اپریل ، 2024

راولپنڈی (آئی این پی ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات ہوئی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی پیداوار اور فوجی تربیت سمیت دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں آرمی چیف نے رائل سعودی لینڈ فورسز کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے پاک فوج کی مسلسل حمایت کی تصدیق کی۔