ملک بھرمیں 5قومی اور10صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کل ضمنی انتخابات ہونگے

20 اپریل ، 2024

لاہور(نمائندہ خصوصی) چاروں صوبوں میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلیوں کی 16 نشستوں پر کل اتوار 21اپریل کو ضمنی انتخابات ہوں گے الیکشن کمیشن نے پر امن غیر جانبدرانہ اور شفاف انتخابات کے انتظامات مکمل کرلئے پنجاب کے 14حلقوں میں ضمنی انتخابات کے پولنگ ڈے پر پولیس، رینجرز اور آرمی کے جوان امن و امان برقرار رکھنے کے فرائض سرانجام دینگے۔