قومی اسمبلی میں بلاول بھٹووزیراعظم کی نشست پر بیٹھ گئے

20 اپریل ، 2024

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹیبلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم کی نشست پر بیٹھ کر وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے گفتگو کرتے رہے۔ بعد میں اٹھ کر اپنی نشست پر جا کر بیٹھ گئے۔قومی اسمبلی کے عملے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہاں صرف منتخب وزیرِ اعظم ہی بیٹھ سکتے ہیں۔