ضمنی الیکشن،ووٹرز اور پولنگ ایجنٹس کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست،پولیس کو چوہدری پرویز الٰہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا گیا

20 اپریل ، 2024

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے ضمنی الیکشن میں ووٹرز اور پولنگ ایجنٹس کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر پولیس کو چوہدری پرویز الٰہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا،عدالت نے گجرات پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔