چینی برآمد کرنے کی ممکنہ اجازت سے پہلے ہی مقامی مارکیٹ میں نرخ بڑھنا شروع،لابنگ تیز

20 اپریل ، 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) چینی برآمد کرنے کی ممکنہ اجازت سے پہلے ہی مقامی مارکیٹ میں نرخ بڑھنا شروع ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو چینی کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہو کر 7 ہزار کا ہوگیا جبکہ ری ٹیل مارکیٹ میں بھی چینی 150 سے 162 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی۔