کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ پیشرفت کا حالات پر کیا اثر ہوسکتا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ اسرائیل میں رائے ہے کہ اس وقت ایران کے ساتھ مکمل جنگ کا بوجھ نہیں برداشت کیا جاسکتا، ایران اسرائیل جنگ ہوجاتی ہے تو پاکستان کیلئے بڑا ایشو ہوگا، لگتا ہے ایران اور اسرائیل پس پردہ سفارتکاری کے نتیجے میں کسی انڈراسٹینڈنگ تک پہنچ گئے ہیں ،پروگرام میں تجزیہ کار اعزاز سید بینظیر شاہ ،ارشاد بھٹی اور مظہرعباس نے اظہار خیال کیا۔اعزاز سید نے کہا کہ ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے کی جن تنصیبات کو نشانہ بنایا وہ فعال نہیں تھیں،بینظیر شاہ کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل دونوں ممالک صورتحال کی شدت کم کررہے ہیں، ارشاد بھٹی نے کہا کہ اسرائیل نے اگر ایران پر حملہ کیا بھی ہے تو یہ ٹائیں ٹائیں فش فش حملہ ہے، ایران نے جو کیا وہ بھی حملہ نہیں فیس سیونگ تھی مظہر عباس کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر پاکستان آرہے ہیں جبکہ سعودی شاہ بھی پاکستان آنے والے ہیں، یہ ایسا کچھ سنجیدہ ہونا ممکن ہے ایران غیرمستحکم ہوا تو بلوچستان بھی غیرمستحکم ہوسکتا ہے۔
گجرات گھریلو جھگڑے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اس کی بیوی اور پھو پھا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، تھانہ ککرالی...
اسلام آبادوفاقی آئینی عدالت کے جج،جسٹس عامر فاروق نے ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران واضح کیا کہ قانون کی کچھ...
کراچی انمول پنکی کے فون سے 75 ہزار تصاویر، 100 جی بی ڈیٹا ری کور ۔رقوم وصولی کے سیکڑوں اسکرین شارٹ، 13 ہزار کی...
کراچی باڈر ہیلتھ سروسز نے بیرون ممالک سے ڈیپورٹ ہونے والے پاکستانیوں کے لاہور ایئرپورٹ پر ایچ آئی وی کا...
اسلام آباد پاکستان کی موبائل فون مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ صنعت کے لیے ایک کروادی گئی ،جیل ذرائع کے مطابق...
اسلام آ باد ڈائریکٹر جنرل پاکستان حج مشن عبدالوہاب سومرو کی خصوصی ایک ایسے جعلی عامل کو گرفتار کر لیا ہے جو...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کودانش سکولز...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نےخشک سالی اور صحرائی پھیلاؤ کی روک تھام کے عالمی دن 17 جون 2026 پر اپنےپیغام...