84فیصد پاکستانی ٹیکس دینے کے حامی ،11فیصد مخالف

20 اپریل ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) 84فیصد پاکستانی ٹیکس دینے کے حامی ،11فیصد مخالف، گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق پاکستانیوں کی اکثریت نے ٹیکس چوری کو ملکی معیشت کےلیے نقصان دہ کہا۔اس بات کا پتہ گیلپ پاکستان کے سروے سے چلا،، جس میں 1 ہزار سے زائد افراد نے ملک بھرسے حصہ لیا، یہ سروے 29فروری سے 15مارچ 2024 کےدرمیان کیاگیا۔