لاہور(آصف محمود بٹ ) پاکستان نے یورپی یونین اور دیگر ممالک کے ساتھ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے بعد فری ٹریڈ کے لئے لابنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے ہنگری کے سفیر بیلا فازیکاس سے ملاقات کی۔ ہنگری جولائی 2024میں یورپی یونین کی صدارت سنبھال رہا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے قبل از وقت ہی فری ٹریڈ کے لئے لابنگ کا آغاز کیا گیا ہے۔ سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے ہنگری کے سفیر بیلا فازیکاس کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے وزارت انسانی حقوق میں ٹریٹی سیل بنایا جہاں ہیومن رائٹس ایکسپرٹس کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ جی ایس پی پلس کے حوالے سے عملدرآمد رپورٹس وفاقی حکومت کو بروقت بھجوائی جاسکیں۔ ہنگری کے سفیر نے دونوں ملکوں تجارت کے حجم کو بڑھانے اور مشینری، زرعی پراڈکٹس ، ٹیکسٹائل اور کیمیمکلز کے شعبوں میں تجارت کو مزید فروغ دینے مشترکہ تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہا کہ وہ پاکستانی طالبعلموں کیلئےسکالرشپس بڑھانے کیلئے کوشش کریں گے۔
اسلام آباد امریکاکے یوم آزادی کی 250؍ویں سالگرہ کی سال بھر جاری رہنے والی تقاریب کا دوسرابڑا استقبالیہ ہفتے...
کراچی اٹلانٹک ایکسپلورر کیلئے بیشتر انتہائی نازک مرحلے بھی آئے۔ شمالی بحر اوقیانوس کے پار طاقتور ہواؤں نے...
کراچی "اٹلانٹک ایکسپلورر" نے ہائیڈروجن گیس غبارے میں 3 دن مسلسل پرواز کرکے بحرِ اوقیانوس عبور کرنے اور امریکہ...
راولپنڈی غیر قانونی گردہ ٹرانسپلانٹ کا بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب، 2اہم مہرے گرفتار ، ڈاکٹر نادر 187غیر...
کراچی 24 گھنٹے میں ملک بھر سے 432 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ 55 منسوخ جبکہ 53 میں 1 سے ساڑھے 10 گھنٹے تک تاخیر رپورٹ...
کراچی نہ مکمل جنگ نہ مکمل امن، مشرق وسطی کشیدگی کا بوجھ امریکی فوجیوں اور خاندانوں کیلئے ناقابل برداشت...
فیصل آباد تھانہ روشن والا کی حدود سمندری کے قریب ڈکیتی کے بعد فرار ہو کر آنے والے 4 کار سوار ڈاکو مبینہ پولیس...
گوجرہٹوبہ روڈ پر ٹریفک حادثہ باپ بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا بتایا گیاہے کہ تحصیل چوبارہ...