وزیر خوراک کےفیصل آباد میں چھاپے،روٹی15روپے کی،شہری خوش

20 اپریل ، 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر خوراک بلال یاسین نے نان روٹی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے فیصل آباد کا دورہ کیا، تندوروں پر خود روٹی کا وزن چیک کیا۔ انہوں نے صارفین سے گفتگو کرکے معلومات بھی لیں، لوگ انکے ساتھ گھل مل گئے۔ بعدازاں کمشنر آفس میں بریفنگ لی جس میں بتایاگیا کہ 80 فیصد سے زائد مقامات پر روٹی 15 روپے اور نان 20 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جس پر شہری خوش ہیں۔ صوبائی وزیر نے اجلاس کے دوران گندم خریداری مہم کے انتظامات پر بھی بریفنگ لی۔