دبئی:کراٹے کومبیٹ میں آج پاک بھارت فائٹر مدِ مقابل ایونٹ پیر کو ”جیوسوپر“ سے دیکھیں

20 اپریل ، 2024

کراچی (جنگ نیوز) دبئی میں ہونے والے ”کراٹے کومبیٹ“میں پاکستان اور بھارت کے فائٹرز ہفتے کو آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستانی فائٹر شاہ زیب کا مقابلہ بھارت کے رانا سنگھ سے ہوگا۔ کراٹے کومبیٹس کی فائٹس پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ پیر سے نشر کرے گا۔