جعلی ڈگری پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سربراہ عہدے سے برطرف

20 اپریل ، 2024

کراچی(نمائندہ جنگ) پاکستان اسپورٹس کے ڈی جی شعیب کھوسو کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹایا دیا گیا ہےان کی جگہ آئی پی سی کے ایڈ یشنل سیکرٹری ظہور الحق کو اضافی چارج دیدیا گیا، شعیب کھوسو پر جعلی ڈگری اور دیگر الزامات کے تحت انکوائری جاری ہے۔