اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے خیبرپختونخوا میں بجلی چوری روکنے سےمتعلق اقدامات کیلئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے ملاقات میں مشترکہ حکمت عملی کےذریعے صورتحال میں بہتری لانے پرغورکیا جائیگا۔