حج آپریشن کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑینگے، اسلام آباد ہائیکورٹ

20 اپریل ، 2024

اسلام آباد(جنگ نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نےحج پر جانے والے تمام افراد کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا اور کہا ہے کہ اس سال ہم بھی حج آپریشن کی نگرانی کریں گےاگر کسی نے ٹیکسی سے متعلق بھی شکایت کی تو وزارت مذہبی امورکی خیر نہیں۔ حج و عمرہ سروسز فراہم کرنے والی نجی کمپنیز کی حج کوٹا سے متعلق دائر درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ میںجسٹس ارباب محمد طاہرکے روبرو سماعت ہوئی۔ جسٹس ارباب نے کہا کہ ہر سال پانچ پانچ بندے سیکرٹریز اور وزراء اپنی طرف سے بھیجتے ہیں، ہم ایف آئی اے سے بھی ساری تفصیل منگوالیں گے۔