گوجرانوالہ،بلنگ کرپشن کیس،گیپکو کے گرفتار 19افسران بے قصور قرار، رہائی کا حکم

20 اپریل ، 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) ایف آئی اے گوجرانوالہ نے بلنگ کرپشن مقدمہ میں گرفتار گیپکو کے 19افسران کو بے قصور قرار دے دیا۔عدالت نے تمام افسران کی رہائی کا حکم دیدیا۔ دو افسران کمرشل اسسٹنٹ نعیم یوسف اور کمرشل اسسٹنٹ سعید باٹھ کو قصوروار قرار دیا گیا ہے ۔ ایف آئی اے نے 10 کروڑ کی ریکوری کر لی ہے۔