سموگ کیس ،لاہور اور شیخوپورہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ز تبدیل کرنیکا حکم

20 اپریل ، 2024

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نےاسموگ تدارک کیس کی سماعت کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پرڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے حکم دیا کہ ڈی جی ماحولیات اہل نہیں ہیں، ان کو ایک ہفتے کا وقت دیتا ہوں، فوری میٹنگ کریں، لاء افسر ماحولیات نے کہا کہ ڈی جی ماحولیات نئے آئے ہیں چیزوں کو سمجھ رہے ہیں،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر عدالتی احکامات پر عمل نہ ہوا تو آپ کو بھی تبدیل کر دوں گا، عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ان افسران کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔