سلامتی کونسل میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد امریکہ نے ویٹو کردی

20 اپریل ، 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)امریکہ نے سلامتی کونسل میں فلسطین کی اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی درخواست کوویٹو کے ذریعہ ناکام بنا دیا یا، الجزائر کی قرارداد کے مسودے کے حق میں بارہ ممالک نے ووٹ دیا، جب کہ برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکہ کے ویٹو کے فیصلے کوصریح جارحیت قرار دیا،اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیرنے کہاکہ ہمارا عزم نہیں ٹوٹے گا۔