پشاور ہائیکورٹ کا 14 دن کے اندر اجلاس بلانے اور مخصوص نشستوں پر نو منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم

20 اپریل ، 2024

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختون اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر نومنتخب ممبران سے حلف نہ لینے سے متعلق دائر رٹ پٹیشن پر تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے وزیراعلی اور صوبائی کابینہ کو ہدایت کی ہے کہ 14 یوم کے اندر اندر اسمبلی سیشن بلائیں اور درخواست گزار نو منتخب ارکان صوبائی اسمبلی سے حلف لیں،کیونکہ کسی طور درخواست گزاروں کو اس کے حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، سپیکرآ ئین کے تحت اپنی ذمہ داری پوری کریں اور مذکورہ ارکان سے حلف لیں۔