کرکٹر شان مسعود کی کہانی اُن کی زبانی ”ہنسنا منع ہے“ میں دیکھیں

20 اپریل ، 2024

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے نامور کرکٹر شان مسعود نے کہا ہے کہ میری پیدائش کے دِن وسیم اکرم نے شارجہ کے میدان پر ہیٹ ٹرک کی تھی اور میرے والد اُسی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ اُنہیں فون کرکے بتایا گیا کہ مبارک ہو ”آپ کے گھر بیٹا ہوا ہے“ تو اُنہوں نے جواب میں کہا کہ فون بند کرو ابھی وسیم اکرم کی ہیٹ ٹرک دیکھ رہا ہوں۔ یہ بات اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کے دوران کہی۔