مولانا اتحادیوں کی وجہ سے برہم ،میرا مزاج بیماری سے خراب ،احتجاج کاحتمی لائحہ عمل شوریٰ طے کریگی،حافظ حسین احمد

20 اپریل ، 2024

اوکاڑہ(وارث حیدری) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین کا مولانا فضل الرحمٰن کیساتھ الیکشن کے بعد اپنی پہلی ملاقات پر دلچسپ تبصرہ،میرا مزاج بیماری سے خراب،ان کا اتحادیوں کی وجہ سے برہم تھا،مئی میں جے یو آئی کی مرکزی شوریٰ احتجاجی سیاست کاحتمی لائحہ عمل طے کرے گی،حافظ حسین احمد نے ”جنگ“ کو خصوصی انٹرویو میں کہا جو دروازے پر آتا ہے ہم اس کیلئے اپنے دروازے بند نہیں کرتے اسی لئے اسد قیصر بھی ملاقات کو آ جاتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ابھی تو اتحادی حکومت کا ہنی مون ہی شروع نہیں ہوا،البتہ نئی صف بندی شروع ہو چکی ہے،مسلم لیگ ن میں اندر سے اپوزیشن ہو رہی ہے،جس کی مثال جاوید لطیف اور دیگر دوست ہیں، ہر پارٹی میں ”گڈ کاک“ اور ”بیڈ کاک“ ہوتے ہیں شیر افضل مروت بھی اسی طرح ہی ہیں،پی ٹی آئی میں ایک بیان دیتا ہے دوسرا تردید لے کر آ جاتا ہے، جے یو آئی کی احتجاجی تحریک آج شروع ہو رہی ہے اس وقت وہ اپوزیشن میں اتحاد بنتا نہیں دیکھ رہے۔