لاہور (رپورٹ :سکندر حمید لودھی) ملک میں ٹیکسوں کے نظام کو منصفانہ بنانے کے لئے کرپشن کی حوصلہ شکنی اور لوگوں کی جائز آمدنی میں اضافہ از حد ضروری ہے۔ایف بی آر کی موجودہ رضاکارانہ ٹیکس سکیم بنیادی طور پر تاجروں کے لئے ٹیکس گھیرو سکیم کہی جا سکتی ہے اب تک FBRتنخواہ دار طبقہ اور کارپوریٹ سیکٹرپر دبائو ڈالتا آرہا ہے اب ٹیکسوں کی بنیاد بنانے کے لئے ہر سطح پر دستاویزی معیشت کا عملی طور پر یقینی بنانا ضروری ہے۔ آٹو میشن کے بغیر دستاویزی معیشت پالیسی کامیاب نہیں ہو سکتی اس کےلئے FBRاور تاجروں اور سارے معاشرے کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہو نگی اس کے لئے سیاسی حکومتوں کو عملی طور پر اقدامات کرنے ہو نگے ماضی میں اگر فوجی حکمرانوں کے دور میں سب طبقوں پر ٹیکس نہیں لگ سکا تو اب بھی اتنا آسان نہیں ہے ،پاکستان بھر کے تاجر FBRکو دعوت دیتے ہیں کہ مارکیٹوں میں کاروبار کا ازسر نو سروے کریں سب تاجرحکومت سے تعاون کے لئے تیار ہیں بشرطیکہ یہ سروے منصفانہ ہوں ،ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لئے ہمیں پلاسٹک اکانومی کی طرف جانا چاہیے، اس سے ٹیکس وصول کرنے والوں کا مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے ۔ رویے میں لین دین اور بلوں کی ادائیگی جب آٹو سسٹم کے تحت ہو نگی تو کئی مسائل حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ان خیا لات کا اظہارجیو آفس میں گزشتہ روز جنگ اکنامک سیشن ’’تاجروں کےلئےرضاکارانہ ٹیکس پالیسی کا اجراء؟‘‘ کیا حکومت آئی ایم ایف کو مطمئن کر سکے گی؟سابق ممبر ٹیکس پالیسی FBR شاہد حسین اسد، تاجر رہنما امین مظہر بٹ ، سینئر تاجر رہنما اشرف بھٹی ، ماہر معاشیات پروفیسر خالد پراچہ، ماہر ٹیکس امور عمران افضل نے کیا۔ نشست کے میزبان سکندر حمید لودھی تھے۔شاہد حسین اسد نے کہا کہ نادرا کے پاس ساری معلومات ہوتے ہوئے بھی ہم اپنے ٹیکس سسٹم کو وسیع نہیں کر سکتے۔امین مظہر بٹ نے کہا کہ 75سال کی نااہل حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہمارے ملک کا یہ حال ہے۔اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجر برادری نے FBRکو دعوت دی ہے کہ وہ آئے اور منصفانہ سروے کریں تاجروں کوباہمی مشاروت میں شامل کرکے ٹیکس اکٹھاکریں لیکن حکومت اور بیوروکریسی کوئی اچھا کام کرنا ہی نہیں چاہتی۔خالد پراچہ نے کہا کہ ٹیکس جمع ہوتا ہے یا نہیں یہ ہمارا ایشو ہے آئی ایم ایف کا نہیں،آمدنی اور اخراجات میں توازن قائم کرنا ضروری ہے۔ عمران افضل نے کہا کہ FBRکو چاہیے کہ تھوڑی سی محنت کر کے ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار وسیع کریں اور کرپشن کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے۔
لاہوروفاقی بجٹ میں ٹیکس ریلیف نہ ملنے کے بعد ملکی کاٹن مارکیٹ کریش کر گئی،گزشتہ چار روز میں روئی کے سپاٹ...
کراچی ایران معاہدے کی مخالفت پر صدرٹرمپ اعلیٰ عہدیداروں کی برطرفی پر غور کرنے لگے۔ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت میں ای او بی آئی کرپشن کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے متعلقہ فریقین کو ہدایت...
لاہورسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا ہے کہ فنانشل ٹیکنالوجی کے مؤثر...
لاہورلاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عدالت کی اجازت کے...
لاہور پنجاب مالی سال 27-2026 کے صوبائی بجٹ میں پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے قوانین میں بڑی تبدیلی کردی گئی ۔...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کےجسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نےنو مئی کیس میں پی پی 98 فیصل آباد سے...
لاہور آسٹریا نے ورلڈ کپ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے نووارد اردن کو 1-3 سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق آسٹریا...