اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ

20 اپریل ، 2024

جنیوا(جنگ نیوز)اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہونے والوں میں 10 ہزار سے زائد خواتین بھی شامل ہیں جو کہ مجموعی تعداد کا ایک تہائی ہے۔ غزہ میں بلا قصور ماری جانے والی 6 ہزارخواتین مائیں تھیں جن کے 19 ہزار بچے یتیم ہوگئے۔ جنگ کی وجہ میں عورت کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے لیکن سب سے زیادہ نقصان ایک خاتون کا ہی ہوا ہے۔