ایران دفاعی بجٹ میں اسرائیل سے پیچھے، فوجیوں کی تعداد میں اسرائیل پر بھاری

20 اپریل ، 2024

کراچی (رفیق مانگٹ) ایران دفاعی بجٹ میں اسرائیل سے پیچھے، فوجیوں کی تعداد میں اسرائیل پر بھاری، اسرائیل کا دفاعی بجٹ67 کھرب 66 ارب روپے، ایران کا دفاعی بجٹ27 کھرب60 ارب روپے ، اسرائیل کے پاس 612 اور ایران کے پاس 551 طیارے، ٹینکوں کے لحاظ سے ایران کی طاقت اسرائیل سے تقریباً دگنی ، اسرائیل کے پاس 2200 ٹینکس ہیں، اور ایران کے پاس 4071 ٹینک ،ایران سمندر کی فوجی طاقت میں بھی اسرائیل سے آگے، اسرائیل کے پاس 80 ایٹمی بم، ایران کے پاس کوئی ایٹمی بم نہیں۔ تھنک ٹینک گلوبل فائر پاورکے مطابق ایران دفاعی بجٹ کے لحاظ سے اسرائیل سے پیچھے ہے لیکن فعال فوجیوں کی تعداد کے لحاظ سے ایران اسرائیل سے بہت آگے ہے۔