اسلام آباد (انصار عباسی) ’’پاکستان کے خیر خواہوں‘‘ کا ایک گروپ نہ صرف عمران خان اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بڑھتی کشیدگی کا معاملہ حل کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کیلئے متحد ہو رہا ہے بلکہ سیاسی جماعتوں سے کہہ رہا ہے کہ عوام اور ملک کی بہتری کیلئے ایک ساتھ مل بیٹھیں۔ اس گروپ میں کچھ سینئر ’’غیر جانبدار‘‘ سیاست دان اور ایک ریٹائرڈ جرنیل شامل ہیں۔ ان میں سے ایک نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ اب تک کم از کم تین ’’پاکستان کے خیر خواہ‘‘ ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں، کچھ اور بھی شامل ہو سکتے ہیں، تاکہ قومی ہم آہنگی اور سیاسی استحکام کیلئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ تین میں سے دو سابق وفاقی وزراء ہیں جبکہ تیسری شخصیت ایک معروف ریٹائرڈ تھری اسٹار جرنیل ہے۔ تینوں جانے پہچانے چہرے ہیں۔ اس مرحلے پر پاکستان کے یہ خیر خواہ اپنی شناخت ظاہر کرنے کے خواہشمند نہیں لیکن وہ اس معاملے پر بات کر رہے ہیں کہ فوج اور سیاست میں اپنے رابطوں کو کس طرح استعمال کر کے دشمنی اور نفرت کی سیاست کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ اس گروپ کیلئے سب سے بڑا باعث پریشانی معاملہ عمران خان اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان خلیج کو ختم کرنا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ موجودہ حالات ملک کیلئے اچھے نہیں جس میں سیاسی استحکام کے ساتھ تمام اداروں کے احترام کی بھی ضرورت ہے۔ ذریعے کا کہنا تھا کہ ’’جیسے ہی ہم اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دیں گے، ہم میڈیا کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں۔‘‘ انہوں نے اشارتاً کہا کہ زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ حالیہ مہینوں کے دوران ٹاک شوز میں پاکستان کے ان خیر خواہوں کے خیالات سن کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کی اصل توجہ ممکنہ طور پر عمران خان، پی ٹی آئی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اختلافات کو دور کرنا ہو سکتی ہے۔ کچھ بالواسطہ رابطوں کے بارے میں غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں لیکن عمران خان اور ان کی پارٹی دونوں کیلئے زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوئے۔ چند ہفتے قبل سابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے دعویٰ کیا تھا کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان سے رابطہ کیا تھا لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
اسلام آباد دورہ چین، وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ سے قبل ہانگ ژو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے...
اسلام آباد حکومت نے مٹی کی تیل کی قیمت میں 7 روپے 23 پیسے کمی کر دی، پٹرول پر لیوی کم کر دی جبکہ ڈیزل پر لیوی...
کراچی عمان ہرمز معاملے پر امریکا اور ایران کے درمیان کشمکش میں پھنس گیا۔ مسقط کی پوزیشن غیر واضح،ہرمز میں...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ5G اسپیکٹرم کی کامیاب اور شفاف نیلامی بلا شبہ "ڈیجیٹل...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
کراچی ایران جنگ تیل بحران،کچھ ممالک کی اربوں ڈالر کما ئی، کچھ کو شدید نقصان، امریکا، ناروے اور برازیل کو...