اشنگٹن(جنگ نیوز)وفاقی وزیرخزانہ و محصولات محمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے قرض پروگرام کےحقیقی حجم اور ٹائم فریم مئی میں طے پا جائیں گے،سعودی سرمایہ کاروں کو قابل عمل منصوبے پیش کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مالیاتی ادارے اور عالمی بینک کے ساتھ اسپرنگ اجلاس کے دوران ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا اور سعودی فنڈ فارڈویلپمنٹ کے سربراہ سے ملاقات اور بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہ ہمیں توقع ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن اسلام آباد میں مئی کے وسط تک آ جائے گا، اور پھر پروگرام کے حوالے سے پیش رفت ہوگی۔دریں اثنا اکستان سعودی سرمایہ کاروں کیلئے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کرے گا، ٹیکسیشن اور پرائمری بیلنس کے معاملات پر صوبوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ وہ گزشتہ روزواشنگٹن ڈی سی میں عالمی بینک اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے موسم بہارکے سالانہ اجلاس کے موقع پرمختلف ملاقاتوں میں گفتگو کررہے تھے۔وزیر خزانہ نے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر سلطان عبدالرحمن المرشد سے ملاقات کی۔ وزیرخزانہ نے انہیں اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب اور اس ہفتے پاکستان آنے والے سعودی وفد کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیرخزانہ نے سعودی ڈولپمنٹ فنڈ کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات میں کراچی سے چمن تک این 25 شاہراہ کی تعمیر اوردیامیر بھاشا ڈیم فنڈنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کرے گا۔ وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے زیر اہتمامʼʼتیز نتائج اور عظیم تر اثرات کیلئے عمل درآمد ʼʼکے موضوع پرگول میز کانفرنس میں شرکت کی۔ وزیر خزانہ نے عالمی بینک کی قیادت کی سوچ اوروڑن کی تعریف کی۔ وزیرخزانہ نے عالمی بینک کی ایک حالیہ رپورٹ کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس رپورٹ میں پاکستان کے لیے 2047 تک ایک اعلیٰ درمیانی آمدنی والا ملک بننے کا ایک واضح روڈ میپ پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ کہ پاکستان کی معیشت 2047 تک 300 بلین ڈالر تین ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے ترقی اینڈریو مچل سے ملاقات بھی کی۔۔وزیرخزانہ نے اگست 2024 میں پاکستان کے دورے کی منصوبہ بندی کرنے پر برطانوی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔وزیرخزانہ نے سٹی بینک کے حکام سے ملاقات میں انہیں پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں پر بریفنگ دی۔ وزیرخزانہ نے سٹی بینک کے وفد کو ٹیکس، توانائی شعبہ کے اصلاحات اورسرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کے حوالہ سے پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔
اسلام آباد پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ترمیمی بل کو دھوکا قرار دے...
اسلام آ باد بیرون ملک نئےٹریڈ افسران کی تعیناتیوں کےعمل میں ایک اور پیش رفت ،امیدواروں کےتحریری امتحان کا...
اسلام آ باد سینئر بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سی ڈی اے ممبران کے ریڈار میں آگیا ،تمام ممبران سی ڈی اے کے...
لاہور پنجاب حکومت نے صوبے میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی کارکردگی کو مزید...
اسلام آ باد جونیئر بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے افسران کی گریڈ 17سے 18میں ترقی کیلئے...
اسلام آ باد وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ۔ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعظم اآفس اور سیکرٹریٹ گروپ کے...
اسلام آباد پاکستان نے تیل سپلائی چین کو ڈیجیٹائز کرنے کا آغاز کردیا، غیر قانونی پیٹرول پمپس کی روک تھام...