متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین کے عہدہ کیلئے انٹرویوز23اپریل کو ہونگے

20 اپریل ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزارت مذہبی امور کے ذ یلی ادارے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین کے عہدہ کیلئےطے شدہ انٹرویوز دو بار نادیدہ ہاتھوں کی وجہ سے ملتوی کئے جانے کے بعد اب تیسری بار شیڈول کئے گئے ہیں۔ ذ رائع کے مطابق اب23اپریل کو وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی سر براہی میں قائم سلیکشن بورڈ 23امیدواروں کے انٹرویوز کرے گا ۔