مڈ کیر یئر مینجمنٹ کورس نامزدگی میں تبدیلیاں،14 افسران کی نامزدگی منسوخ

20 اپریل ، 2024

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی اور صو بائی سروس کے گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لاز می مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد افسران میں ردوبدل کیا کردیا گیا۔14 افسران کی نامزدگی منسوخ کردی گئی جبکہ 47 افسران کی اضافی نامزد گی کی گئی ہے۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 4 افسران کی نامزدگی منسوخ کی گئی اور 4 کی اضافی نامزدگی کی گئی ۔