شیری رحمٰن سینٹ میں پارلیمانی لیڈر ، صحافی سفارتکار، سیاستدان اور پارلیمنٹرین کوپہلی خاتون اپوزیشن لیڈر کا بھی اعزاز حاصل

20 اپریل ، 2024

اسلام آباد(فاروق اقدس) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمینبلاول بھٹو سینیٹر شیری رحمان کو سینٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر چکے ہیں،اس سے قبل شیری رحمان ایوان بالا میں پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کا بھی منفرد اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔ صحافی سفارتکار،سیاستدان اور پارلیمینٹیرین شیر بانو رحمان جو شیری رحمان کے نام سے معروف ہیں وہ 2015میں پہلی مرتبہ ایوان بالا کی رکن منتخب ہوئی تھیں اس عرصے میں وہ مختلف وزارتوں میں بحیثیت وفاقی وزیر ذمہ داریاں انجام دیتی رہیں۔